ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: غیر قانونی شراب فروشوں نے پولیس ٹیم پرکیا حملہ، ایس ایچ او کا ٹوٹا ہاتھ، 9 ملزمان گرفتار

بہار: غیر قانونی شراب فروشوں نے پولیس ٹیم پرکیا حملہ، ایس ایچ او کا ٹوٹا ہاتھ، 9 ملزمان گرفتار

Thu, 10 Dec 2020 23:30:24    S.O. News Service

مدھوبنی، 10 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) مدھوبنی ضلع میں رہیکامیں گزشتہ رات پل کے قریب قانونی شراب کرنے والے تاجروں کوگرفتارکرنے گئی پولیس پر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر شراب اسمگلروں نے حملہ کردیا۔اس حملے میں پولیس اسٹیشن صدر اور ایس آئی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن کے سربراہ اروند کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، منگل کی شام وہ پولیس فورس کے ساتھ غیر قانونی شراب کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچے تھے۔اس دوران جب پولیس نے کچھ مشتبہ لوگوں سے شراب کے غیر قانونی کاروبار کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کی تو تاجروں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اس حملے میں انچارج ایس ایچ او کا ایک ہاتھ ٹوٹ گیا۔ اسی دوران ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے تھانے پر پتھراؤ بھی کیا۔ شراب فروشوں اور خواتین نے اسٹیشن انچارج کے بائیں ہاتھ پر پتھراؤ کیا، جس سے اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔یہاں اسٹیشن انچارج کو بچانے گئے ایک ایس آئی اپیندر پرساد اور دو پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا۔ یہاں تک کہ پولیس افسر کو گھیر لیا گیا اور کچھ دیر کے لئے زخمی حالت میں یرغمال بنا لیا گیا۔ ایسی صورتحال میں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر ایس ڈی پی او اور اے ایس پی کامنی بالا نے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور دیگر تھانوں کی پولیس کے ہمراہ گاؤں پر چھاپہ مارا اور خاتون سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں جیل بھیج دیا۔اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایس پی کامنی بالا نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے، تمام ملزمان کو جیل بھیجا جارہا ہے۔ اس واقعے میں پولیس نے شراب کاروباری کو نیپالی شراب کی 51 بوتلیں رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔


Share: